نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت لازمی قرار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردیں،محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس کےسیریل نمبر 13اور 25میں کردی گئی ہے،نکاح نامہ میں کیش، منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی صورت میں حق مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔اعلامیہ کے مطابق نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت بھی لازمی قرار دیا گیاہے،دلہا اور دلہن دونوں حلف ختم نبوت کے پابند ہوں گے،اس کے علاوہ نکاح نامہ پر دلہا، دلہن، دلہا اور دلہن کے وکلا اور گواہان کے دستخط ہوں گے،نکاح نامہ پر نکاح رجسٹرار کے دستخط اور مہر بھی لازمی قراردیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


