بلوچستان میں قومی کی 16 پر 321، صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے 270 1کاغذات جمع

کوئٹہ (آئی این پی) لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 321، صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے ایک ہزار 270 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر 78 امیدوار سامنے آگئے، صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 243 کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے، اسلام آباد کے تین حلقوں میں 45 امیدوار میدان میں آگئے۔ پشاور میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں کیلئے 54 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران متعدد سیاسی رہنماں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں