انڈے مہنگے، تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں انڈوں کی فی درجن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔قومی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 420 روپے تک پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ ،اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد میں اںڈوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں دستیاب ہیں، خضدار، سکھرمیں فی درجن انڈے 400راپے سے زائد میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں