وہ لوگ کسی صورت بازیاب نہیں ہوسکتے جو پیدا ہی نہیں ہوئے اور فرضی ناموں پر لاپتا ہوئے، شاہ ذین بگٹی

سبی (آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و حلقہ این اے 253کے نامزد امیدوار نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے سنہری اصولوں پر کار بند ہوتے ہوئے عوام کی خدمت ترقی خوشحالی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے شہید نواب اکبر خان بگٹی واحد قومی لیڈر تھے جن پر کرپشن لوٹ مار کا داغ نہیں لگا بلوچستان دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ پسماندہ صوبے ہے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے اب وفاقی کو مثبت سوچ اپنانی ہوگی اپنے دور اقتدار میں حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش کئی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوا عوام نے عام انتخابات میں ہمیں ووٹ دیا تو مزید ترقی خوشحالی کا راستہ اپنائے گئے بگٹی مہاجرین سمیت تمام اقوام کے مہاجرین کو ان کے آبائی علاقوں میں آباد کرنے کے ساتھ ساتھ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے میں اپنا رول پلے کریں گے وہ لوگ کسی صورت منظر عام پر نہیں آسکتے جو پیدا ہی نہیں ہوئے اور فرضی ناموں پر لاپتہ ہوئے اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر تشدد اور ظلم وستم کی ہر فورم پر مذمت کرتا ہوں غلط کو غلط کہوں گا عزت اور زلت اللہ کے ہاتھ ہے سبی پریس کلب کے لئے جاری کردہ 25لاکھ روپے کا نہ ملنا افسوس ناک عمل ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے دیگر عہدیدار کارکناں بھی موجود تھے سبی پریس کلب آمد پر صدر حاجی سعید الدین طارق، جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف سمیت دیگر صحافیوں نے استقبال کیا صدر پریس کلب نے عہدیداروں ممبران کو تفصیلی تعاوف بھی کرایا، میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 253جمہوری وطن پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا بدقسمتی سے ہماری کامیابی کا اعلان نہیں ہوسکا ری پولنگ میں عوام نے پھر ہمیں اپنے ووٹ کی پرچی سے کامیاب کرنے میں اہم رول پلے کیا انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے وہ پورا کرکے عام انتخابات کے لئے عوام کی عدالت حاضر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی بھاگ ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو میں ہمارے ترقیاتی منصوبے زمین پر موجود ہے جن سے آج لوگ مستفید ہورہے ہیں نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نظر کرم کی اور عوام نے موقع دیا تو تعلیم صحت خواتین کے مسائل بجلی گیس سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری پوری کروں گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی گئی بلوچستان دیگر صوبے کی مناسبت سے سب سے زیادہ پسماندہ ہے اب وفاق کو بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اسلام آباد میں بلوچ خواتین پر ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ظلم کے خلاف شہید نواب اکبر خان بگٹی نے آواز بلند کی آج ان کے نقش قدموں پر چلتے ہوئے اسلام آباد واقعے کی ہر فورم پر مذمت کرتا ہوں ایسے واقعات سے بلوچستان کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا آئی ڈی پی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پانچ سال اقتدار میں رہ کر بگٹی مہاجرین سمیت پشتون پنجابی مہاجرین جو بلوچستان سے نقل مکانی کرکے دیگر علاقوں میں آباد ہے ان کو اپنے اپنے علاقوں میں آبا کرنے کے لئے آواز بلند کی جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بھی اسمبلیوں میں بھرپور جدوجہد کی آج کئی نوجوان اپنے گھروں میں موجود ہے فرضی افراد کو کسی صورت منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا جو پیدا ہی نہیں ہوئے مگر وہ لاپتہ ہوچکے ہیں 8فروری کے عام انتخابات صاف شفاف ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ تعالی ہم سب پر رحم کرے عام آدمی کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کا حق ہونا چاہے کیونکہ ووٹ کی پرچی بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ووٹ کی پرچی کسی کو کامیاب اور ناکام کرنے میں کردار ادا کرتا ہے صاف شفاف الیکشن ملک کی کامیابی اور قوم کی خوشحالی کی جانب لے جائیں گے سبی پریس کلب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کا نہ ملنا افسوس ناک عمل ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں