مسرت جمشید چیمہ کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلا ئوگھیرائو مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ کی 5 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی۔مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں