کراچی میں ایک ہی نشست پر 27 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی میں کراچی میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ کراچی میں ایک ہی نشست پر 27 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے، این اے 234 کورنگی کی نشست پر 33 امیداروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے صرف 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرکے فارم 32 جاری کیا۔علاوہ ازیں این اے 234 سے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، پی ٹی آئی کے فہیم خان، پیپلز پارٹی کے محمد علی راشد اور ایم کیو ایم کے صادق افتخار کے فارم بھی مسترد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں