کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

کراچی(انتخاب نیوز) شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں بھی سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد ، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی میں ہوائی فائرنگ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں