لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، ایشو سینیٹ کے فلور پر اٹھائیں گے، سینیٹر کہدہ اکرم

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے ایشو کو سینیٹ کے فلور پر اٹھائیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھر پور طور پر آواز اٹھائیں تاکہ حکومت مجبور ہوکر ان لاپتہ افراد کے بازیابی کو یقینی بنائیں اگر کسی پر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو لاپتہ افراد کے کیمپ جو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے سینیٹر کہد ہ اکرم دشتی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فایض عیسی کو مدعو کرچکے ہیں اب چیئرمین سینٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ لاپتہ افراد کے ایشو پر موثر طور پر آواز اٹھائی جائے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچوں کا جرگہ بلاتے ہیں جس میں تمام خفیہ اداروں کے افسران موجود ہو انہوں نے کہا کہ سینٹ کے فلور پر لاپتہ افراد کے ایشو کو اٹھا یا جائے گا تاکہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات اٹھائی جاسکے اس لیے گزشتہ کئی روز سے تربت سے ڈاکٹر مہارنگ بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد کے لواحقین لانگ مارچ ملک کے مختلف حصوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے ہیں اسلام آباد پولیس نے ان پر تشدد اور ان کو گرفتار کیا تاہم بعد میں ان کو رہا کیا گیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسکی مثال موجود ہے کہ سینٹ کہ کور کمیٹی میں پیش کرکے اس مسئلہ کا حل نکالا جائے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک طرف جرگہ کے لاپتہ افراد کے لواحقین ہو اور دوسری جانب خفیہ اداروں کے افسرا ن موجود ہوں تاکہ مسئلہ کا گفت و شنید سے حل نکالا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں