لواحقین کیلئے لایا گیا سامان روک لیا گیا، مظاہرین تعاون نہیں کررہے، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے۔پریس کلب کے باہر مظاہرین پولیس سے تعاون نہیں کررہے،مظاہرین پولیس سے تعاون کریں تاکہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔مظاہرین بار بار ہائی سیکیورٹی زون داخل ہونے پر بضد ہیں اور دھمکیاں دے رہے،قانون سے تجاوز کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ مظاہرین پر تشدد کے متعلق مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ مظاہرین پر تشدد کے حوالے سے متعدد بار مو¿قف کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سے بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے شرکاءکیلئے لائے گئے کمبل اور دیگر سامان پولیس اہلکاروں نے روک لیا، بعد ازاں شرکاءکے بے حد اصرار پر تلاشی کے بعد سامان کو جانے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں