گھر پر مبینہ چھاپے کی وڈیو کے حوالے سے جمشید دستی کا دعویٰ غلط نکلا، ذرائع
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کے گھر پر مبینہ چھاپے کی سی سی ٹی وی کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ غلط نکلا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جمشید دستی کے ظفرکالونی میں واقع گھر پر چھاپے کی نہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وائرل ویڈیو جمشید دستی کے دوست کے گھر بہاری کالونی کی ہے، ویڈیو جمشید دستی کے دوست پولیس اہلکار مجاہد کے گھر پر چھاپے کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد کے گھر 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب چھاپہ مارا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما جمشید دستی نے پولیس پر گھر چھاپے اور گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔تاہم مظفر گڑھ کے تھانیدار خرم ریاض نے جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کا الزام مسترد کردیا تھا۔بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ یہ جمشید دستی کے ظفرکالونی میں واقع گھر پر چھاپے کی ویڈیو ہے۔


