سبی میں محکمہ ڈاک کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
سبی(یو این اے )ملک بھر کی طرح سبی میں بھی مرکزی چیرمین پوسٹل فیڈریشن پاکستان شیخ شاکر حسین کی کال پر محکمہ ڈاک سبی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی جانب سے میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔سبی میں بھی محکمہ ڈاک کے ملازمین محکمہ ڈاک کے نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سینیئر رہنما پوسٹل فیڈریشن سہیل احمد نے کی احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے محکمہ ڈاک کی نجکاری کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں حکومت کی جانب سے محکمہ ڈاک کی نجکاری کا فیصلہ کرنے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ محکمہ ڈاک کے ملازمین کو بے روزگار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محکمہ ڈاک کی نجکاری کا فیصلہ منسوخ کیا جائے کیا بدصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ۔


