بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر ڈرون حملہ، رہنما سمیت 4 ارکان شہید

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملہ بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ میں سرگرم ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیروت میں حماس کے سینئر رہنما کونشانہ بنایا،اسرائیلی میڈیا کا دعوی حماس کا رہ نما حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے،اسرائیلی میڈیا۔ دھماکے میں حماس کے پولیٹیکل آفس کے رہنما صالح العاروری شہید،عرب میڈیا۔ حماس کے پولیٹیکل آفس کے رہنما صالح العاروری اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے،عرب میڈیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے لڑائی میں طوالت لانے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے چار دنوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ، کردیں اور متعدد مورچہ بند اسرائیلی فوجی بھی ہلاک کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں