انڈونیشیا اور مراکش میں زلزلے کے جھٹکے

جکارتہ،رباط(صباح نیوز) انڈونیشیامیں5.7 اور مراکش میں 5.1کے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا نڈونیشیا کے مغربی صوبے بنتن میں بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 53 منٹ پر ریکٹر سکیل پر 5.7 درجے شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز سوکابومی ریجنسی سے 77 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سمندر کی تہہ میں 63 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دوسری جانب مراکش کے علاقے آزیلال میں 5.1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مراکش قومی جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں