بلوچستان سمیت پنچگور میں شٹر ڈاون ہڑتال پرامن رہی، بلوچ یکجہتی کمیٹی

پنجگور (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال کے مطابق بلوچستان سمیت پنچگور میں پرامن شٹر ڈاون ہڑتال رہی۔ پنجگور کے غیور عوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے بنا کسی مزاحمت کے اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کی اس اور ہر مشکل گھڑی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہم واضح کرنا چاہیے ہیں کہ ہمارا جہدوجہد بلوچ قوم پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف ہوگا اور پنجگور کی عوام قومی یکجہتی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پنجگور میں آج کا شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ایک پرامن عمل تھی۔ جس میں کسی بھی قسم کی عوامی تکالیف ہماری دوستوں کے جانب سے نہیں ہوئی ہے۔ کچھ نامعلوم افراد نے پرامن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کے لئے عوامی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جسکا مقصد واضح تھا کہ پرامن مظاہرے کو سبوتاژ کیا جائے۔ پنجگور کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ صرف اور صرف انہیں بیانات اور اعلانات کی پیروی کریں جو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور کی طرف سے جاری ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں