ن لیگ نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ ن لیگی اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پارٹی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کےلیے شیر کے نشان پر لڑنے کے لیے 42 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ن لیگ بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے 58 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


