آئندہ 2 روز میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہونیکا امکان ہے جس کے باعث بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونیکا امکان ہے جو کہ جمعے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کریگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ مغربی ہواؤں کے باعث چاغی،کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار، لسبیلہ، تربت، پنجگور،کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


