بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے میں پانچ سال لگ سکتے ہیں، یوکرین
کیف (شِنہوا)یوکرین نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اور اس کے پڑوسی بحیرہ ازوف کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی کارروائیوں میں پانچ سال کا عرصے درکار ہو گا۔یوکرائنسکا پراودا میڈیا آٹ لیٹ کےمطابق یوکرینی بحریہ کے ترجمان دیمیٹرو پلیٹین چک نے صحافیوں کو بتایا کہ "سمندری مواصلاتی راستوں اور تجارتی راستوں کی مائننگ ایک اندازے کے مطابق 3 سے 5 ماہ تک جاری رہے گی جبکہ جامع مائننگ آپریشن میں 3 سے 5 سال لگیں گے۔” پلیٹین چک نے کہا کہ فی الحال بارودی سرنگ صاف کرنے کا آپریشن منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہےاور آپریشن کا ہیڈکوارٹر پہلے ہی قائم ہو چکا ہے۔ روس-یوکرین تنازعہ کی وجہ سے فروری 2022 سے بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔
Load/Hide Comments


