سوات سے متاثرہ خاندان کی دھرنا کیمپ آمد، لاپتا بھائی کی بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت اسلام آباد میں بلوچ لواحقین لانگ مارچ کے جاری دھرنے کی آرگنائزر سمی دین بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے کہ خیبرپختونخوا سوات سے تعلق رکھنے والی گلناز ہمارے دھرنے میں اپنے جبری گمشدگی کے شکار بھائی فلک ناز کے لیے آئی ہیں۔ گلناز کے مطابق انکے بھائی کو 16 ستمبر 2009ءکو پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فورسزکے حوالے کیا گیا تھا، سپریم کورٹ پشاور ہائی کورٹ جبری گمشدگیوں کے کمیشن تک گئی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ گلناز کے ساتھ خیبر پختونخوا سے اور بھی فیملیز ہیں جنکے پیارے برسوںسے لاپتہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں