اوتھل میں پولیس کی کارروائی، دو اغوا کار گرفتار کرلیے، مغویہ بازیاب

اوتھل (یو این اے) ایس ایچ اواوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی دو اغوا کار گرفتار، مغویہ بازیاب لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر)نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الیاس محلہ اوتھل کے مقام سے اغوا میں ملوث دو ملزمان محمد صدیق عرف اجو ولد روشن علی اور روشن علی ولد محمد سیلمان ساکنان شکارپور سندھ حال اوتھل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مغویہ خاتون بازیاب کروای۔ ملزمان تھانہ اوستہ محمد پولیس کو مقدمہ نمبر 02/2024 بجرم 496/A ۔ 34 ت پ میں مطلوب تھے۔ اوتھل پولیس نے بعد از ضروری کارروای ملزمان اور بازیاب مغویہ خاتون کو برائے مزید تفتیش حوالے اوستہ محمد پولیس کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں