ٹکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم، پی پی لیاری کے کارکنوں کا بلاول ہاﺅس پر احتجاج
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی لیاری کے کارکنوں نے بلاول ہاو¿س کا ر±خ کیا اور ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر احتجاج کیا۔ بلاول ہاو¿س کے قریب پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی پلے کارڈ اٹھا کر عام انتخابات کے لئے ٹکٹس کی تقسیم کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ جیالوں نے ”لیاری کو لیاری کا حق دو“ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس 107 سے لیاری کے مقامی شخص کو ٹکٹ دیا جائے۔ شرکائ نے کہا کہ یوسف بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنا نا انصافی ہے، پی ایس107 سے خلیل ہوت کو ٹکٹ دیا جائے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے انتخابی معرکے کیلئے مختلف حلقوں کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیے ہیں۔


