پی ایس ایل میچز کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کروائے جائیں، جمال رئیسانی کا مطالبہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کروانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گزارش ہے کہ چند پی ایس ایل میچز بگٹی اسٹیڈیم میں کروائیں۔ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں کھیلوں کےلیے بہت جوش و جذبہ ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پی ایس ایل کے میچز ہونے سے یہاں کے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔
Load/Hide Comments


