فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ
منیلا(صباح نیوز)فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر اور مرکز سرنگنی صوبے سے 100 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


