کراچی سے تین آزاد امیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں دو آزاد امیدوار نثار پنہور (امیدوار قومی اسمبلی NA248 اور NA231) اور ان کے بیٹے محسن پنہور (امیدوار صوبائی اسمبلی PS85) کو گھر سے بغیر وارنٹ گرفتار کرلیا گیا۔ واقع سعدی ٹاﺅن میں سچل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق نثار پنہور کی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے تھی۔ نثار پنہور کو 2022ءمیں پہلے بھی 45 دن کے لے جبری گمشدہ کردیا گیا تھا۔ گزشتہ رات اسی طرح ایک اور قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار جوہر عابد ایڈووکیٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں