جبریل اتل کو فرانس کا کم عمر ترین وزیراعظم نامزد کردیا گیا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے وزیر تعلیم جبریل اتل( Gabriel Attal)کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گزشتہ روز مستعفیٰ ہوئی تھیں جس کے بعد صدر نے اپنےمینڈیٹ میں نئی تحریک کے لیےکابینہ کی تشکیل نو کے لیے وزیر تعلیم جبریل اتل کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔ سابق وزیراعظم الزبتھ بورن 20 ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفیٰ ہوئی تھیں ، ان کے دور حکومت میں وہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی کمی کی و جہ سے مشکلات سے دوچار ہی رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ جبریل اتل فرانس کے سب سے کم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہیں۔ اس سے قبل فرانس کے سب سے کم عمر وزیر اعظم کا اعزاز لورینٹ فیبیوس کے پاس تھا جو 1984ءمیں37 سالہ کی عمر میں ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں