35سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے آج باتیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں، نیشنل پارٹی

قلات (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدراین اے 261کے امیدوارمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ عوام نے موقع دیا تو نیشنل پارٹی کامیاب ہوکر بلوچستان کی ترقی اورلوگوں کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی 3535 سال تک اقتدار کے مزہ لوٹنے والے آج باتیں بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں اگر وہ اپنے دور حکومت میں لوگوں کے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے تو لوگ مشکلات کاشکار نہ ہوتے انہوں نے قلات اورمنگچر میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں 20بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس سے ایک طرف عوام کو مصائب کاسامناہے تودوسری جانب زمیندارووں کوعین سیزن میں بھی بجلی دستیاب نہیں بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار اور ہزاروں خاندان معاشی تنگی کاسامنا کررہے ہیں مگر اربا ب اختیار اس جانب کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں سابق حکمران5 سال تک ترقی اورخوشحال کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے آج عوام میں ایک بار پھر وعدوں اوریقین دہانیوں پر اترآئے ہیں جس سے ان کے قول اورفعل کا تضاد واضح نظرآتاہے میںہم ایسا کوئی وعدہ عوام سے نہیںکررہے ہیں جو ہم پورا نہ کرسکیں نیشنل پارٹی اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوا م کے ساتھ ہرمسئلے پرکھڑی ہے اس لیے 8فروری کو عوام موسمی اورہرالیکشن میں پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کومسترد کرکے حقیقی نمائندوں کو ووٹ کی طاقت سے اقتدارمیں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں