میری مائیں، بہنیں سخت سردی میں بیمار ہوچکی، ریاست ان کے پیاروں کی بازیابی کی بجائے انھیں مزید حراساں کر رہی ہے، سردار اختر مینگل
خضدار (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل اور جمعیت علما اسلام تحصیل وڈھ کے رہنماوں نے بی این پی اور جمعیت کے مشترکہ انتخابی دفتر کا میہاندر کا کاہیر میں افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے باپ دادا سے بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے کچھ عناصر کو ہماری باتیں شاید ہضم نہیں ہورہے ہیںمیرے کاغذات اس لیے مسترد کروائے گئے کہ ایوانوں میں کوئی بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کیلئے بات نہ کرسکے میرا تو کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے کی باوجود ہر طبقہ میرے خلاف ہیں حتیٰ کہ بلوچستان کے کامریڈز بھی میرے خلاف نکلے ہیں۔ جس گناہ کی سزا مجھے مل رہی ہے وہ گناہ میرے والد نے کیا ہے وہ گناہ میں نے کیا ہے اور میرے آنے والے نسل بھی یہ گناہ کرتے رہیں گی۔ گناہ صرف اور صرف بلوچ اور بلوچستان کے حقوق اور لاپتہ افراد کیلئے بات کرنے کی سزا ہے۔اسلام آباد میں بیٹھی میری بہنیں مایں سخت سردیوں میں کوئی اپنے باپ کو کوئی اپنے بیٹے بھائی اور والدکو مانگنے اسلام آباد کے سخت سردی میں بیمار ہوچکی ہیں مگر یہ ریاست مسئلہ سننے کی بجائے ان کو حراساں کررہے ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر مجاہد عمرانی جمعیت علما اسلام وڈھ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصبور مینگل حافظ حسین احمد۔ میر ظہورمینگل میرعبدالسلام مینگل ‘ محمد شفیع مینگل سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔


