سریاب پولیس نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن)سریاب پولیس نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ ، ڈی ایس پی عابد جدون ، ایس ایچ او سریاب عابد رضا مینگل اور ایڈیشنل ایس ایچ او ندیم خان نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلام سکنہ کشمیر آباد کو گرفتار کرلیا ملزم نے 3 روز قبل فائرنگ کرکے سب انسپکٹر لال محمد کو زخمی کیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں