لاپتا نعیم اللہ اور شریف اللہ کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، وی بی ایم پی

کوئٹہ (پ ر) وی بی ایم پی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نعیم اللہ اور شریف اللہ کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے والد رحمت اللہ محمد حسنی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ آکر تنظیم کے ساتھ جمع کرادیا انہوں نے شکایت کی کہ انکے دونوں بیٹوں کو 29 اگست 2013 کو مفتاح العلوم نیو بس اڈہ سرکی روڑ سے رات ایک بجے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا گیا اور انکے بیٹوں کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہیں ،جسکے وجہ سے انکے خاندان شدید اذیت میں مبتلا ہے وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر نے رحمت اللہ محمد حسنی کو یقین دھانی کرائی کہ انکے بیٹوں کے کیسز کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور نعیم اللہ اور شریف اللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، دراثنا غلام نبی جتوئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے بھائی نے وی بی ایم پی کے ساتھ آن لائن جمع کرادیں انہوں نے شکایت کی کہ غلام نبی جتوئی ولد شکر خان کو فورسز نے 17 مارچ 2023 کو ہڈکھری، سنی ضلع کچھی سے انکے گھر سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں