پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا
مکوآنہ (این این آئی)ناقص منصو بہ بندی اور منفی موسمی حالات کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ معروف امریکی زرعی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر(یو ایس ڈی باے)کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق چین ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیابھر میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا جبکہ پاکستان میں اس سال صرف 39لاکھ روئی کی بیلز(480 پاو¿نڈ)پیدا ہونے کی توقع ہے جو دنیا بھر میں کپاس کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد ہے۔
Load/Hide Comments


