اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 24 ہزار 285 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ(صباح نیوز)غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد منگل کے روز 24285 ہو گئی ہے غزہ کی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد اب 61154 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی ہے۔غزہ کی جنگ کے ایک سو دن مکمل ہونے پر یومیہ اوسط ہلاکتوں کی تعداد 239 سے زیادہ ہو گئی تھی۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ حماس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 158 فلسطینی شہری مارے گئے اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


