پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکے کا مقدمہ 10 نامعلوم افراد کیخلاف درج

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور میں تھانہ ستو کتلہ میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ امیدوار منظر عباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرول سے بھری بوتلیں لے کر دفتر پر حملہ کیا، پیٹرول سے بھری بوتلیں آفس کے دروازوں اور بینرز پر پھینک کر آگ لگائی گئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور آفس میں موجود 50 ہزار مالیت کی 30 کرسیاں اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے دفتر پر گزشتہ روز صبح سویرے حملہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں