مچھ میں آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، دکی میں راہزن نے موٹر سائیکل چھین لی

کوئٹہ (آن لائن) مچھ کے علاقے میں آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئل ٹینکر تیل لیکر آرہا تھا کہ مچھ کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد رفیق سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان ہلاک ہوگیا اور آئل ٹینکر میں لوڈ ہزاروں لیٹر تیل بہہ کر ضائع ہوگیا۔ نعش اس کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں دکی میں نامعلوم راہزن گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نامعلوم راہزن اسلحہ کے زور پر محمد یوسف سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں