پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 43 ملین ڈالر کے نئے توانائی معاہدے پر دستخط

بیجنگ (آئی این پی) پاکستان کی شمسی توانائی کی مصنوعات کی معروف کمپنی ڈسٹری بیوٹر میکس پاور اور چین کی قابل تجدید توانائی کمپنی چائی سیج ای ایس ایس کے درمیان 43 ملین ڈالر کے آرڈر پر دستخط ہو گئے ۔ گوادر پرو کے مطابق چائی سیج نے انورٹر کے 300000 یونٹس سے زیادہ فراہم کیے ہیں اور آرڈر کے حصے کے طور پر کم وولٹیج سنگل فیز اور تھری فیز ہائبرڈ انورٹر کی مکمل رینج فراہم کریں گے۔ مارچ 2023 میں میکس پاور نے پاکستان میں 12 ویں بین الاقوامی قابل تجدید توانائی نمائش اور کانفرنس میں چائی سیج ای ایس ایس ہائبرڈ انورٹر کے پروٹو ٹائپ کی نمائش کی، جس نے متعدد مقامی ڈیلرز، تاجروں اور ای پی سی کمپنیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ گوادر پرو کے مطابق فریقین نے بیٹری پیک، گرڈ ٹائی انورٹر اور دیگر مصنوعات پر مواصلات اور تعاون کا بھی آغاز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں