آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی نائب وزیرخارجہ کی اہم ملاقات

راولپنڈی(صباح نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر سن ویڈونگ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرمجوشی سے خطاب کرنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں