امریکا نے بلوچستان کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

کوئٹہ (یو این اے) امریکاکی جانب سے بلوچستان کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کےلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔منصوبے کاآغازامریکی سفیراورنگران وزیر اعلی بلوچستان نے کیا، منصوبے میں کوئٹہ میں قائم مہرگڑھ میوزیم کی بہتری بھی شامل ہے۔تقریب میں امریکی قونصل جنرل برائےکراچی کانریڈٹربل بھی شریک تھے۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ 33منصوبوں پر80لاکھ ڈالرسےزائدفنڈز خرچ کیے گئے ہیں،نواردات پیرس کے میوسی گیمے میوزیم میں بھِی نمائش کےلئے رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں