کوئٹہ میں پبلک اراضی کی ویری فکیشن ڈیجیٹل پورٹل کا اجرا کردیا گیا
کوئٹہ (آن لائن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ کی تمام پبلک اراضی کے لیے ویفیکشن پورٹل کے اجرا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ کی تمام پبلک پراپرٹی کی ویفیکشن کے حوالے سے ڈیجیٹل پورٹل کے اجرا اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیل بحث و مباحثہ کیاگیا۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ عوام کی سہولت اور پبلک پراپرٹی کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا اجرا اہم اقدام ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے سے لینڈ ریونیو اور اراضی سے متعلق مسائل حل ہونگے بعدازاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے ایمبولینس سروسز کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنے اور تمام کاموں کو منظم انداز سرانجام دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن کلیم اللہ کے علاہ مارک،پی پی ایچ ائی،پی ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کے نمائندے موجود تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ایمبولینس سروسز کو منظم انداز اور بروقت استعمال کرنے کے علاہ سے انہیں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا اس حوالے تمام ادارے اپنی ایمبولینسز کا ڈیٹا اور ٹریکر سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسک کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جاسکے۔اس کے علاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوئٹہ کے ایمبولینسز میں ٹریکرز لگانے اور انہیں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تمام ایمبولینسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام ایمبولینس سروسز کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کرنے کا مقصد ہنگامی حالات میں منظم انداز میں کام کرنا ہے۔


