روز رائس جیسی مہنگی گاڑیاں چلانے والے اب پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، جان اچکزئی

کوئٹہ (پ ر) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن اور چند ووٹوں کی خاطر لسانیت کو ہوا دینے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی ‘ چند عوام کے مسترد شدہ سیاستدان کوئٹہ کی سڑکوں پر خوار ہوتے ہوئے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے باسیوں کے درمیان نفرت اور لسانیت کی تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کے یہ 2024 ہے عوام باشعور ہوچکے ہیں ‘ ایسے کسی بھی سیاسی نعرے کے بدلے انہیں ووٹ نہیں ذلت ملے گی ، روز رائس جیسی مہنگی گاڑیاں چلانے والے اب پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، اسلام آباد میں دھرنے کا ڈرامہ کرنے والے مسترد شدہ عناصر نے بھی کوئٹہ میں چند سو بے روزگار نوجوانوں کو اکھٹا کرکے کوئٹہ کی ملکیت اور یہاں لسانیت کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی ‘ ایسے مسترد شدہ عوام دشمن جو بین القوامی عناصر کے پے رول پر ہے کان کھول کر سن لے کے کوئٹہ سب کا گھر ہے یہاں بلوچ ’ پشتون ‘ براہوی ‘ ہزراہ ‘ پنجابی ‘ سندھی سمیت سب برادر اقوام آباد ہے یہاں سب بھائیوں کیطرح زندگی بسر کررہے ہیں لہذا مسترد ‘ عوام اور انسانیت دشمن عناصر بتائے کہ ایران میں قتل کئے جانے والے نہتے مظلوم پاکستان کے خون کا حساب کون دیگا ؟ بلوچستان میں اب کسی قسم کی لسانیت کے بنیاد پر تفریق پیدا کرنے کی کوشش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگی ‘ جان اچکزئی نے کہا کہ جو عناصر کوئٹہ میں لسانیت پیدا کرنے کی کوشش کررہے وہ انہی لوگوں کے نمائندے ہیں جن کے ہاتھ لسانیت کے نام پر ہزاروں افراد کے قتل سے سرخ ہیں ‘ انہی عناصر نے ماضی میں بھی ایسی ہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی اور لسانیت کے نام پر ہزاروں نہتے پاکستانیوں کو قتل کیا مگر اب عوام باشعور ہے تمام غیرت مند پاکستانی کسی بھی لسانیت کو برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں