چمن میں موسلا دھاربارش، دھرنا مظاہرین کے خیموں میں پانی داخل، متعدد خیمے اڑ گئے

چمن (انتخاب نیوز) چمن شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد بارش کا پانی بابِ دوستی کے قریب دھرنا مظاہرین کے خیموں میں داخل ہو گیا۔ تیز بارش اور طوفانی ہوا میں دھرنا مظاہرین کے متعدد خیمے اڑ گئے۔ دھرنے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش اور طوفان کے باوجود دھرنا متاثر نہیں ہو گا۔ادھر بارش کے بعد بلوچستان کے شمال مغربی سرد اضلاع میں طویل خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا۔بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے امیدواروں کی انتخابی تشہیری مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں امیدواروں کے بینرز اور پوسٹرز اڑا لے گئیں۔ بابِ دوستی، سوئی کاریز، پرانا چمن، کوڑک ٹاپ، خواجہ عمران، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علیزئی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں