فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، مطلوب شخص نیکمان اللہ ہلاک

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مشتبہ شخص نیکمان اللہ ہلاک ہوگیا۔ ہلاک مشتبہ شخص شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا۔ فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں