سبی میں پی ٹی آئی ریلی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) سبی شہر میں دھماکا۔ ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق سبی میں پی ٹی آئی ریلی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ دھماکا اقبال روڈ پر ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر بابر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران بلوچ کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کے نام جاری کیے گئے جس کے مطابق سبی بم دھماکے میں جاں بحق افراد میں حماد خان ولد سرور خان، عبدلواسع ولد عبدالباسط، محمد رفیق ولد حسین بخش، ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں سہراب خان ولد اکبر خان، رونق کمار ولد نریش کمار، نادر حسین ولد محمد وارث، میر محمد ولد نور محمد، عبدالحسیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


