نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، بلوچستان میں امن و امان، بولان حملے کی صورتحال کا جائزہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان اور مچھ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ تخریب کاری کے واقعات کی تمام پہلوﺅں سے تحقیقات ضروری ہے، انتخابی عمل سے عوام کو دور رکھنے کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سیکورٹی پروفائلنگ پر ازسر نو نظر ثانی، سبی بم دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Load/Hide Comments


