مچھ، کولپور کمپلیکس پر خودکش بمباروں کا حملہ، 9 حملہ آور ہلاک، 4 اہلکاروں سمیت 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی (پ ر) مچھ، کولپور کمپلیکس پر خود کش بمباروں سمیت مسلح افراد کا حملہ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق مچھ، کولپور کمپلیکس پر خود کش بمباروں سمیت مسلح افراد کا حملہ 29 اور 30 جنوری 2024ءکی رات کو کیا گیا۔ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر خودکش بمباروں سمیت متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مو¿ثر جواب دیا۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو کہ آنے والے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 مسلح افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے دو معصوم شہریوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں