بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کا تعلق شعبدہ بازوں سے نہیں، ترقی و خوشحالی ہمارا وژن ہے، میر اسرار اللہ زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر این اے 256 پی بی 18زہری کرخ مولہ باغبانہ میر اسراراللہ خان زہری نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عوامی اور نیشنل اتحاد کے مشترکہ نامزد امیدوار پی بی 19 خضدار نال سردار محمد اسلم بزنجونے کہا ہے کہ بی این پی (عوامی) اور نیشنل پارٹی کا تعلق سیاسی شبدہ بازوں سے نہیں ہم نے ہمیشہ عوام کو شعور دیا ہے جب بھی عوام نے ہمیں موقع دیا ہے ہم نے عوام کو روزگاری دی ہے ترقیاتی اسکیمات اور تعلیمی ادارے دیئے ہمیں افسوس ہے 36 سالہ وڈیرہ شاہی کی سیاست نے کرخ کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے مظلوم عوام کے فنڈز سے چند لوگ ترقی کر گئے ہیں۔ عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کرخ میں گرینڈانتخابی شمولیتی عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسہ عام سے بی این پی عوامی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیا اللہ خان زہری، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مراد مینگل، ضلعی آرگنائزر خضدار چیئرمین منیر احمد زہری، تحصیل آرگنائزر خضدارحافظ محمد صادق زہری، تحصیل کرخ کے تحصیل آرگنائزر میر مختیار ساسولی، ڈپٹی آرگنائزر ماسٹر مسعود اخوند، حاجی محمد اسماعیل چھٹہ اور نیشنل پارٹی کے صوبائی کلچر سیکرٹری میر اشرف علی مینگل، ضلعی صدر عبدالحمید ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی، سینئر نائب صدر میر سلمان زہری، ضلعی رہنما نارد بلوچ، عبدالستار رھبر، خورشید رند،ماچھی خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں بی این پی عوامی کرخ میں سینکڑوں لوگوں نے پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور بی این پی مینگل سے استعفے دیکر اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت میر اسرار اللہ خان زہری کی قیادت میں شمولیت اختیار کی جن چکلی باریجہ سے آدم خان باریجہ، عبدالحلیم باریجہ, عبدالعزیز باریجہ, عبدالسلیم بارجہ, شمس الدین رند,منظور رند, عزیز اللہ رند ولی محمد رند, شفیع اللہ رند ,لونگ خان رند, راشد رند, فیض اللہ رند, رسول بخش رند کرخ پیرابراھیم سے عبدالفتاح چھٹہ, عبدالجبار چھٹہ, محمد اسلم چھٹہ,محمد خان چھٹہ, خادم حسین چھٹہ, گلزار چھٹہ, علی محمد چھٹہ, عمران چھٹہ, پیر باری سے ممتاز چھٹہ, احمد خان چھٹہ ودیگر، کارتھر گڈائی دشت سے ٹکری محمد بخش زہری, محمد اسماعیل زہری,عبدالکریم زہری,بشیراحمد زہری, خلیل احمد زہری ودیگر اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی کو جوائن کرلیا۔ اس موقع پر بی این پی عوامی مرکزی لیبرسیکرٹری میر ادریس زہری,نشریات سیکرٹری میر عطا اللہ موسیانی, ضلعی ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی, سردارزادہ میر سکندر شیخ, میر نذیراحمد زہری, ماسٹر ثنا اللہ عمرانی, سکندر عمرانی, جمیل احمد زہری, ڈاکٹر مصیب مرادمینگل,ٹکری غلام نبی شاہوزئی, وڈیرہ محمد شریف زنگیجو, عزیزاللہ پندرانی,مدثر زہری, جنید مراد مینگل, مصورزہری, مبشر زہری, محمد رفیق اخوند, ڈاکٹر رفیق چھٹہ، ٹکری محمد رضاشاہوانی, عبدالرشید چھٹہ اور نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں میرخورشید رند، ماچھی خان رند میر دیان کرد، میر چنگیزکرد محمد نعیم رخشانی ودیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری سیاسی لوگ ہیں ترقی و خوشحالی ہمارا ایجنڈہ ہیں عوام کی خوشحالی ہمارا وژن ہے اور ہم فخریہ طور پر یہ کہتے ہیں کہ جب بھی عوام نے ہمیں موقع دیا ہم نے ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے بے روزگار نوجوانوں کو باعزت ملازمتیں فراہم کی تعلیمی اداروں کے قیام کو ممکن بنایا جبکہ بعض اقتدار میں رہیں مگر عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکیں اقتدار سے چند خاندانوں کو فائدہ ضرور پہنچا مگر عوام آج کرخ مولہ اور گردنواح میں پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں کرخ و مولہ کے عوام کو ایک ہی نمائندہ مختلف پارٹیوں کے جھنڈوں کو متعارف کراتے ہوئے انکے حقوق کو غضب کرچکا ہے نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے اتحاد نے سیاسی مخالفین کا چین و سکون چھین لیا ہے، ہمارا سیاسی وژن اور پروگرام ہے ہم نے ہمیشہ اپنے پارٹی کے سیاسی جھنڈے تلے بلوچستان کے عوام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کے پاس اپنی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ خود کو پسماندگی کی دلدل میں دھنس کر اپنے روشن مستقبل کو مزید تاریکی کی جانب دھکیل دیں یا پھر ایک ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو عوام سے ہوں عوام کے لئے ہو، بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کریں، بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کی تاریخ یہ ثابت کرتی ہے جب بھی عوام نے موقع دیا ہے ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا ہے ہمیں امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے نامزد امیدواروں کو اپنی خدمت کا موقع فراہم کرکے کرخ، مولہ اور زہری کو روشن مستقبل فراہم کرکے تاریخ رقم کرینگے۔ مقررین نے کہا کرخ کے غریب عوام کو شمسی پلیٹ کی ضرورت نہیں، ان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی اشد ضرورت ہے، ملازمت خاندانوں کو پالتی ہے، انکے بینادی حقوق کو غضب کرکے چند روپے کا لالچ دے کر ان کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں، بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کی کامیابی کے بعد ان شاءاللہ کرخ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ 8 فروری کے دن کرخ کے غیور غیرت مند باشعور عوام اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پولنگ بوتھ پر نکل کر عوامی اور نیشنل اتحاد کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 256 اور پی بی 18 زہری کرخ مولہ باغبانہ میر اسراراللہ خان زہری کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انکی کامیابی یہاں غریب مظلوم محکوم ہاری بزگر اور شوان کی کامیابی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں