بلوچستان میں بم دھماکے، الیکشن کمیشن کا نوٹس، نگران وفاقی وزیر داخلہ کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے جاری بم دھماکوں کے متعدد واقعات۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں نگران وفاقی وزیر داخلہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے صوبے میں انتخابات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ آمد۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے سول سیکرٹریٹ پہنچے پر استقبال کیا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے میں انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر انتخابات کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں دورے کررہے ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ، صاف و شفاف انتخابات منعقد کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ انتخابات کیلیے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔ صوبے میں عام انتخابات کے لئے جامع اور مکمل سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انتظامی افسران کو بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے انتخابات کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ صوبے میں 5028 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوں گے۔ صوبے میں قومی اسمبلی کے 16 سیٹوں پر 442 اور صوبائی اسمبلی کے 51 سیٹوں پر 1286 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ انتہائی حساس پر 8, حساس پر 6 اور نارمل پولنگ سٹیشن پر اہلکار تعینات ہوں گے۔ صوبے میں 65522 اہلکاروں کی تعیناتی ہو گی۔


