کوسٹ گارڈز اور سندھ رینجرز کے مظالم سے نجات دلائی جائے، ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ

حب(یو این اے )مغربی بائی پاس پر ٹرانسپورٹر کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مغربی بائی پاس حب پر بلوچستان گڈز ٹرک ڈمپر فرش اونرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کوسٹ گارڈز اور سندھ رینجز کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عالم شاہوانی کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اور سندھ رینجز کے مظالم سے ہم ٹرانسپو ٹرز کو نجات دلائی جائی اور کہا کہ اس وقت این 25 ہائی وے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور سندھ رینجرز کی تین تین چوکیاں قائم ہیں جو سراسر ناجائز ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک تو ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کا جان و مال غیر محفوظ ہے اور دوسری جانب وفاقی اداروں کے مظالم سے ہم ٹرانسپورٹر بیزار ہوچکے ہیں اور آئے دن کی ڈیزل کی مہنگائی سے ہم ٹرانسپورٹرز بہت پریشان ہیں دوسری جانب یہ وفاقی ادارے ہماری گاڑیوں کا ضرورت کا ڈیزل بھی ہماری گاڑیوں سے نکال لیتے ہیں جس کہ ہمارے ساتھ ظلم ہے ان نے کہا کہ ہم وفاقی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کو بند کیا جائے ورنہ ہم ٹرانسپورٹرز 48 گھنٹے کے سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری وفاقی اداروں پر ہوگی اس موقع پر ریاض زہری،ادریس،عبدالحلیم زہری،عبدالحمید شیخ،منظور احمدریکی،حاجی رحیم ،حاجی عبدلقدوس،عطااللہ مینگل اور صدام حسین بھی موجو د تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں