خضدار اور قلات میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے میں ٹریفک حادثہ 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی۔خضدار کے علاقے سمان تنگ ایریا میں کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی زخمی کو خضدار منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں قلات میں نیشنل ہائی وے سنگداس کے مقام پر ٹریفک حادثہ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی گئی۔ ورثاءڈی ایچ کیو اسپتال قلات سے رابطہ کریں۔
Load/Hide Comments


