خاران یونیورسٹی میں وزیراعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم

خاران (یواین اے) یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں پرائم منسٹر سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوا ،تقریب میں نظامت کے فرائض آئی ٹی کے طالبہ بی بی نازش بلوچ نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر ڈاریکٹر سب کیمپس عقیل احمد بلوچ ،اکیڈمک کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ بھی موجود تھے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونہار طلبا اور طالبات میں انجینئر سمیع اللہ درانی اورانجینئر حاکم بلوچ نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامنیشن تنویر صالح اورانجینئر سمیع اللہ درانی نے کہا کہ سب کیمپس کی تعلیمی معیار اور نظم و ضبط مثالی ہے محدود وسائل میں طلبا کو فیسلیٹیٹ کرنا سب کیمپس انتظامیہ کی بہترین کاوش اور کوششوں کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے مشترکہ طور پر پورے رخشان ڈویژن کے روشن مستقبل وابستہ ہے ہم سب کو ملکر اس ادارے کی مزید فعالیت اور ترویج کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ طلبا وطالبات ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا وطالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن مالی مشکلات اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس موقع پر سب کیمپس خاران کے آئی ٹی ٹیکنیشن غلام علی بلوچ کے علاوہ فکلیٹی ممبران اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں