واشک ،مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی

واشک(آن لائن)بلوچستان کے شہر بسیمہ میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جان بحق خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پہلا حادثہ جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار حاجی زابد علی ریکی کا قافلہ بسیمہ سے شمولیتی پروگرام کے سلسلے میں پتک جا رہا تھا کہ بسیمہ لڈی کے مقام پر قافلے میں شامل ایک گاڑی مقابل سمت سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے باعث ایک شخص جان بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے زخموں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا فرسٹ ایڈ دینے کے بعد شدید زخموں کو مزید اعلاج کیلئے خضدار اور کوئٹہ ریفر کر دیا گیا زخمیوں کا تعلق بسیمہ ، پنجگور اور خضدار سے بتائی جا رہی ہے دوسرا حادثہ پتک کے ایریا میں پر پھسلن کے باعث پیش آیا گاڑی میں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گیا ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں