گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں 32 ویں روز بھی دھرنا جاری
گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے 32 روز سے دھرنا جاری ہے۔چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام 15 مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتےدھرنےختم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، اگلے مرحلے میں خواتین اوربچوں کو شامل کریں گے۔
Load/Hide Comments


