بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
کراچی(یو این اے)حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرا دی۔ عام انتخابات سے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی مہنگی ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔


